اگر تم بادشاہ ہو
تب بھی والد اور استاد کی تعظیم کیلئے کھڑے ہو جاؤ۔
(حضرت علی علیہ السلام)
This blog contains Islamic data.This blog contains Islamic and moral stories and aqwal e zarin of different personalities and other Islamic informations.
Friday, April 20, 2018
Sunday, April 15, 2018
بسم اللہ کی برکت و تاثیر
ایک عورت کا شوہر منافق
تھااور اس عورت کا یہ حال
تھا کہ وہ ہر بات خواہ و قول
ہو یا فعل ۔۔۔ بسم اللہ کہتی
تھی ۔۔۔۔ اس کے شوہر کو یہ
عادت ناگوار گزرتی تھی۔۔۔
اس نے سوچا کہ اسے شرمندہ
کروں گا ۔۔۔ چنانچہ اس نے
اپنی بیوی کو ایک تھیلی دی
اور اس سے کہا کہ اسے
محفوظ رکھنا۔۔۔ اس عورت
نے اس تھیلی کو ایک جگہ
چھپا کررکھ دیا ۔۔۔ شوہر نے
ایک دن عورت کو غافل پا کر
وہ تھیلی اور اس میں جو
کچھ تھا ۔۔۔ لے لیا اور اسے
کنویں میں پھینک دیا جو ان
کے گھر میں تھا۔۔۔ اس کے
بعداس سے وہ تھیلی طلب
کی جب وہ عورت اس تھیلی
کی جگہ آئ اور بسم اللہ پڑھی
تو اللہ تعالیٰ نے حضرت
جبرائیل علیہ السلام کو حکم
دیا کہ۔۔۔ فورن نیچے جاؤ اور
یہ تھیلی اسی جگہ جا کے
رکھ دو اس عورت نے اپنے
ہاتھ کو اس جگہ رکھا تاکہ
اس کو لے سکے ۔۔۔ چنانچہ
اس نے جس طرح اشرفیوں
کی تھیلی کو رکھا تھا اسی
طرح اسے اٹھا کے شوہر کے
حوالے کر دیا۔۔۔ یہ دیکھ کر
شوہر بہت متعجب ہوا ۔۔۔ اللہ
تعالیٰ سے توبہ کی اور اس
کی طرف رجوع کیا۔
(حوالہ نوارد قلیوبی)
Saturday, April 14, 2018
خلیفہ رسول کی احتیاط
خلیفہ رسول کی احتیاط
خلیفہ رسول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےدور
خلافت کا واقعہ ہے۔۔۔ایک بار آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
اہلیہ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حلوہ پکا کر پیش
کیا۔۔۔ارشاد فرمایا کہاں سے آیا؟۔۔۔عرض کی۔۔۔۔آپ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کی آمدنی سے روزانہ تھوڑے تھوڑے پیسے بچا کر
کچھ رقم جمع کی تھی اسی سے حلوہ تیار کیا ہے۔۔۔فرمایا
۔۔۔اچھااس کا مطلب یہ ہوا ہمیں جو خرچ ملتا ہے۔۔۔اس سے
کم میں بھی گزرا ہو سکتا ہے۔۔۔چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے آئندہ کیلۓ بیت المال سے ملنے والے وظیفے میں اتنی
رقم کم کر دی۔
بادشاہوں نے بھی ہمیں جھک کر سلامی دی ہے
بادشاہوں نے بھی ہمیں جھک کر سلامی دی ہے
کیونکہ نصیر ہم نے مصطفےٰ کے در کی غلامی کی ہے۔
(نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ)
دوست
حضرت علی کا فرمان
دوســــــت اورخـــــون
دونوں کی جگہ دل میں ہے فرق صرف اتنا ہے
خون دل سے ہوکر گذر جاتا ہے "اور"
دوســــــــــــــــــت دل میں آکر دل ھی میں رھ جاتـــا
ھـــے.
(حضرت علی علیہ السلام)
رب سے عشق
رب سے عشق
رب سے عشق میں وہ مقام بھی آتا ہے
دعا تو بہت دور کی بات ہے انسان سوچتا ہے اور رب نواز
دیتا ہے۔
رب سے عشق میں وہ مقام بھی آتا ہے
دعا تو بہت دور کی بات ہے انسان سوچتا ہے اور رب نواز
دیتا ہے۔
Friday, April 13, 2018
اخلاق
اخلاق
اپنے اخلاق کوپھول جیسا بنا لو پاس بیٹھنے والا اور کچھ
نہںیں تو خوشبو حاصل کرے۔
(شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ)
اپنے اخلاق کوپھول جیسا بنا لو پاس بیٹھنے والا اور کچھ
نہںیں تو خوشبو حاصل کرے۔
(شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ)
Thursday, April 12, 2018
انسان کی بربادی کا وقت
انسان کی بربادی کا وقت تب شروع ہوتا ہے جب اس کے
والدین اسکے غصے اور ناراضگی کے خوف سے اپنی
ضروریات بتانا اور نصیحت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
Wednesday, April 11, 2018
اخلاص کی طاقت
اخلاص کی طاقت
حجتہ الاسلام ابوحامد رحمتہ اللہ علیہ غزالی نے احیاء
العلوم میں ذکر کیا ہے۔۔۔۔کہ ایک عابد کو یہ خبر پہنچی گی
کچھ لوگ ایک درخت کی عبادت کرتے ہیں۔۔۔چنانچہ وہ اس
درخت کو کاٹنے کیلئے نکلا۔۔۔ابلیس اس سے کہنے لگا اگر تو
اس درخت کو کاٹ دے گا تو لوگ کسی اور درخت کی عبادت
کرنے لگیں گے۔۔۔تم جا کر عبادت میں لگے رہو۔۔۔عابد نے کہا
میں اس درخت کو ضرور کاٹوں گا۔۔۔یہ سنتے ہی شیطان عابد
سےجھگڑنے لگا۔۔۔دونوں میں لڑائی ہونے لگی چنانچہ عابد
نے شیطان کو پچھاڑ دیا۔۔۔اب شیطان کہنے لگا۔۔۔تم فقیر
آدمی ہو۔۔۔جاؤ جا کر عبادت میں مشغول ہوجاؤ میں وعدہ
کرتا ہوں کہ ہر رات تیرے تکیہ کے نیچے سے توجھے
دواشرفیاں ملاکریں گی۔۔۔اور اگر خدا کو درخت کاٹنا
منظور ہوتا توضرور کسی رسول کو بھیجتا جو اسے کاٹ
دیتا۔۔۔۔اور پھر جب تو خود اس کی عبادت نہیں کرتا تو پھر
تجھے کیا پروا ہے۔۔۔عابد نے کہا ٹھیک ہے میں واپس چلا
جاتا ہوں۔۔۔جب صبح ہوئی تو اسے دو اشرفیاں ملیں۔۔۔
دوسرے دن بھی ملیں لیکن تیسرے دن نہ ملیں۔۔۔ایک مرتبہ
پھر عابد اس درخت کو کاٹنے نکلا۔۔۔پھر شیطان نے کہا
درخت کیوں کاٹتے ہو۔۔۔شیطان سے پھر لڑائی شروع ہو
گئی۔۔۔۔لیکن اب کی بار شیطان غالب آ گیا اورعابد بیچارا
مغلوب ہوگیا تو عابدنے شیطان سے کہا کہ کیا وجہ ہے۔۔۔پہلے
تو میں تجھ پر غالب رہا تھا اور آج تو غالب آگیا۔۔۔تو شیطان
نے کہا کہ پہلے تو تیرا غصہ خدا کے لئے تھا اور اب
دواشرفیوں کے لیۓ۔۔۔
(نزہت المجالس)
حجتہ الاسلام ابوحامد رحمتہ اللہ علیہ غزالی نے احیاء
العلوم میں ذکر کیا ہے۔۔۔۔کہ ایک عابد کو یہ خبر پہنچی گی
کچھ لوگ ایک درخت کی عبادت کرتے ہیں۔۔۔چنانچہ وہ اس
درخت کو کاٹنے کیلئے نکلا۔۔۔ابلیس اس سے کہنے لگا اگر تو
اس درخت کو کاٹ دے گا تو لوگ کسی اور درخت کی عبادت
کرنے لگیں گے۔۔۔تم جا کر عبادت میں لگے رہو۔۔۔عابد نے کہا
میں اس درخت کو ضرور کاٹوں گا۔۔۔یہ سنتے ہی شیطان عابد
سےجھگڑنے لگا۔۔۔دونوں میں لڑائی ہونے لگی چنانچہ عابد
نے شیطان کو پچھاڑ دیا۔۔۔اب شیطان کہنے لگا۔۔۔تم فقیر
آدمی ہو۔۔۔جاؤ جا کر عبادت میں مشغول ہوجاؤ میں وعدہ
کرتا ہوں کہ ہر رات تیرے تکیہ کے نیچے سے توجھے
دواشرفیاں ملاکریں گی۔۔۔اور اگر خدا کو درخت کاٹنا
منظور ہوتا توضرور کسی رسول کو بھیجتا جو اسے کاٹ
دیتا۔۔۔۔اور پھر جب تو خود اس کی عبادت نہیں کرتا تو پھر
تجھے کیا پروا ہے۔۔۔عابد نے کہا ٹھیک ہے میں واپس چلا
جاتا ہوں۔۔۔جب صبح ہوئی تو اسے دو اشرفیاں ملیں۔۔۔
دوسرے دن بھی ملیں لیکن تیسرے دن نہ ملیں۔۔۔ایک مرتبہ
پھر عابد اس درخت کو کاٹنے نکلا۔۔۔پھر شیطان نے کہا
درخت کیوں کاٹتے ہو۔۔۔شیطان سے پھر لڑائی شروع ہو
گئی۔۔۔۔لیکن اب کی بار شیطان غالب آ گیا اورعابد بیچارا
مغلوب ہوگیا تو عابدنے شیطان سے کہا کہ کیا وجہ ہے۔۔۔پہلے
تو میں تجھ پر غالب رہا تھا اور آج تو غالب آگیا۔۔۔تو شیطان
نے کہا کہ پہلے تو تیرا غصہ خدا کے لئے تھا اور اب
دواشرفیوں کے لیۓ۔۔۔
(نزہت المجالس)
عورت گھر میں ہی اچھی لگتی ہے
عورت گھر میں ہی اچھی لگتی ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
عورت چھپا کر رکھنے کی چیز ہے بلاشبہ جب وہ اپنے گھر
سے باہر نکلتی ہیں تو شیطان اسے غیر مردوں کی نظروں
میں مزین کر کے دکھاتا ہے اور یہ بات بالکل یقینی ہے کہ
عورت اللہ کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتی ہے جب
وہ اپنے گھر کے اندر ہوتی ہے۔
Tuesday, April 10, 2018
نماز فجر کیلۓ نہ اٹھنے کی وجہ
حضرت علی کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھا۔
میں بہت کوشش کرتا ہوں نماز فجر ادا کروں مگر اٹھ
نہیں پاتا۔۔۔
حضرت علی نے فرمایا۔
یہ نیند کی وجہ نہیں ہے بلکہ جو سارے دن میں گناہ کرتے
ہووہ تمہاری گردن میں طوق٬ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور
پاؤں میں بیڑی بن تمہیں اٹھنے نہیں دیتے۔
(حضرت علیہ السّلام)
شیطان کا طریقہ واردات
شیطان کا طریقہ واردات
ایک بزرگ نے شیطان سے کہا میاں تم بڑے فساد کر آتے
ہو۔۔۔۔کشت وخون کرا دیتے ہو۔۔۔۔گھر کے گھر برباد کرا
دیتے ہو۔۔۔شیطان نے کہا کہ۔۔۔مجھے مفت میں بد نام کر
رکھا ہے۔۔۔۔میں کچھ نہیں کرتا چلو۔۔۔۔میں تمہیں نمونہ
دکھا لاو ں۔۔۔حلوائی کی دکان پر پہنچے۔۔۔شیطان نے
انگلی بھر شیرہ دیوار پر لگا دیا اور اس شیرہ پر مکھیاں
آکر بیٹھیں۔۔۔ان مکھیوں پر چھپکلی آگئی۔۔۔اتفاق سے
دکان پر بلی آگئی اور وہ چھپکلی پر دوڑی۔۔۔ایک خریدار
کے ساتھ کتا بھی تھا وہ بلی پر جھپٹا۔۔۔حلوائی نے غصے
میں آ کر ایک پتھر اس کتے کو دے مارا۔۔۔اس کتے کے
مالک کو جوش آیا اس نے حلوائی کے ایک تلوار ماری۔۔۔۔
بازار والوں نے جمع ہو کر اس کے مالک کو قتل کر دیا۔۔۔
فوج کو خبر ہوئی اس نے بازار والوں کا قتل عام شروع
کر دیا۔۔۔۔شیطان نے کہا دیکھا۔۔۔انصاف سے کہیےمیرا کیا
قصور؟۔۔۔۔میں نے تو ایک انگلی پر شیرہ دیوار پر لگایا تھا
اور شیرہ لگانا کوئی جرم نہیں اور اصل میں تو ایک
انگلی شیرہ ہی تھا اس کا طول یہاں تک کھینچا۔۔۔
Monday, April 9, 2018
باوضو زندگی گزارنے کی تڑپ
باوضو زندگی گزارنے کی تڑپ
حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ علیہ کی اولاد میں سے
ایک صاحب کے گھر جانے کا موقع ملا۔۔۔۔ان کے بچے گھر کے
گراؤنڈ میں فٹ بال کھیل رہے تھے۔کچی آبادی تھی۔۔۔مسجد
قریب نہیں تھی۔۔۔اس لئے گھر میں ہی جماعت سے نماز ادا
کرنا پڑتی تھی۔۔۔۔جب ہم نے مغرب کی اذان دی اور صفحیں
بنانا شروع کیں تو ہم نے دیکھا کہ بچے فٹبال کھیل رہے
تھے۔۔۔چھوٹے بڑے سارے ہی آئے اور آکر صف باندھ کر
کھڑے ہوگئے۔۔۔۔میں نے صاحب خانہ سے پوچھا کہ ان بچوں
نے وضو نہیں کرنا؟ انہوں نے کہا کہ ان بچوں نے وضو کیا
ہوا ہے ۔اس عاجز نے سمجھا کہ انہوں نے سوچا ہوگا مہمان
آیا ہوا ہے تو نماز پڑھنی ہے اس لئے ہم پہلے سے وضو کرکے
کھیلتے ہیں۔۔۔لیکن نماز پڑھنے کے بعد صاحب خانہ نے بتایا
کہ ہمارے اوپر مشائخ سے یہ عمل چلتا آ رہا ہے کہ کوئی بچہ
جب چار پانچ سال کی عمر سے بڑا ہو جاتا ہے توتو ہم اسے
ہوش کی حالت میں بےوضو نہیں دیکھیں گے۔۔۔آج کے دور
میں بھی ایسے لوگ ہیں جنہیں باوضو زندگی گزارنے کی
تڑپ اور تمناہوتی ہے
کما تعیشون تموتون" فرمایا تم جس حال میں زندگی گزارو
گے اسی حال میں موت آئے گی۔۔۔تو باوضو زندگی گزارنے
والوں کو اللہ تعالیٰ باوضو موت عطا فرمائیں گے۔۔۔۔
تین باتوں کی وصیت
تین باتوں کی وصیت
ایک دفعہ کا ذکر ہے ۔۔۔کہ حضرت خواجہ بایزید بسطامی اور
رحمۃ اللہ علیہ کے ایک مرید نے سفر کی تیاری کی اور
روانگی کے وقت آپ سے وصیت طلب کی۔۔۔۔آپ نے اسے
فرمایا کہ سفر کے دوران تین باتوں کی طرف دھیان رکھنا۔
ایک۔۔۔۔اوّل یہ کہ اگر تجھکو کسی بداخلاق سے واسطہ
پڑے تو اسکی بداخلاقی کو اپنی خوش اخلاقی سے تبدل کر
دینا۔
دوم۔۔۔یہ کہ اگر کوئی تجھ پر احسان کرے تو پہلے اللہ کا شکر ادا
کرنا پھر اپنے محسن کا کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہی اس کے دل
کو تجھ پر مہربان کیاہے۔۔۔۔
سوم۔۔۔۔ یہ کہ اگر تجھ پر کوئی مصیبت آجائے تو فورن
اپنی عاجزی کا اقرار کرنا۔۔۔۔اور فریاد کرنا کہ میں اس
مصیبت کو برداشت نہیں کرسکتا۔۔۔
Sunday, April 8, 2018
صحابی کی قبر سے تلاوت کی آواز
صحابی کی قبر سے تلاوت کی آواز
حضرت ابو طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے
ہیں۔۔۔کہ میں اپنی زمین کی دیکھ بھال کیلئے"غابہ"جا رہا
تھا تو راستہ میں رات ہو گئی۔۔۔اسلیۓمیں حضرت عبداللہ
عمرو بن حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر کے پاس ٹھہر
گیا۔۔۔جب کچھ رات گزر گئی تو میں نے ان کی قبر سے
تلاوت کی اتنی بہترین آواز سنی کہ اس سے پہلے کبھی
اتنی اچھی قرائت نہیں سنی تھی۔۔۔۔جب میں مدینہ منورہ
واپس لوٹ کر آیا تو اس کا تذکرہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم سے کیا۔۔۔۔تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا..!
کیا اے ابو طلحہ!۔۔۔۔تم کو یہ معلوم نہیں کہ خدا نے ان
شہیدوں کی ارواح کو قبض کر کے زبرجد اور یاقوت کی
قندیلوں میں رکھا ہے۔۔۔اور ان قندیلوں کو جنت میں آویزاں
فرما دیا ہے۔۔۔جب رات ہوتی ہے۔۔۔تو یہ روحیں ان قندیلوں
سے نکال کر ان کے جسموں میں ڈال دی جاتی ہیں۔۔۔اور پھر
صبح کو وہ آپنی جگہوں پر واپس لائی جاتی ہیں۔۔۔
(حجتہ اللّٰہ علی العالمین بحوالہ ابنِ مندہ)
Saturday, April 7, 2018
قرآن اور سائنس
اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے:
"ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے بنا دیا. کیا وہ یقین نہیں
کریں گے؟" (قرآن
21:30)
اس آیت میں، اللہ ہر زندہ چیز کی تخلیق کا بنیادی عنصر
پانی کے طور پر بیان کرتا ہے. آج، سائنس ثابت کرتا ہے کہہ
زندہ چیز خلیات سے بنا ہے اور یہ خلیات ٪80 سائیٹوپلازم
ہیں، جس میں سادہ اصطلاح "پانی" ہے. یہ اس وقت کے
لوگوں کے لئے عجیب لگ رہا تھا کیونکہ ثابت ہونے کا کوئی
علم نہیں تھا لیکن آج، سائنس اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے
جسے قرآن نے 1400 سال پہلے بیان کیا تھا۔
Friday, April 6, 2018
Dua apne lye Mangna ibadat hy 0r dosron k lye Mangna khidmat
"Dua apne lye Mangna ibadat hy 0r dosron
k lye Mangna khidmat hy,
" Ibadat se Jannat mlti hy 0r khidmt se
KHUDA!!
Hazrat Ali (R.A)
انسان اور جانور میں فرق
انسان اور جانوروں میں فرق
شہر کے ایک گنجان آباد علاقے کے ایک باغ میں درخت ایک
باغ کی ٹہنی پر چڑیا اور چڑا بیٹھے تھے۔۔۔۔ا چانک چڑیا نے
چڑے سے سوال کیا۔۔۔۔آج کا انسان اتنا پریشان کیوں ہے۔۔۔؟
چڑے نے جواب دیا۔۔۔تلاش رزق میں۔۔۔۔چڑیا بولی تلاش رزق
میں تو ہم بھی رہتے ہیں۔۔۔۔مگر پریشان نہیں ہوتے۔۔۔چڑا
بولا۔۔۔۔دراصل ہم اللہ پر بھروسہ رکھتے ںہیں ک اس نے ہمیں
کیا۔۔۔۔ اور رزق بھی وہی دے گا۔۔۔لیکن انسان آپنے آپنے آپ
پر بھروسہ رکھتاہے۔۔۔۔اس کے علاوہ جو ہمیں ملتا ہے۔۔۔۔ہم
صبر شکر کر کے کھا لیتے ہیں۔۔۔لیکن انسان زیادہ سے زیادہ
کی حرص میں مبتلا رہتا ہے۔۔۔۔اس لیۓ پریشان ہوتا ہے۔۔۔
چڑیا فورن بولی۔۔۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔۔۔ہم انسان نہیں
ہیں۔۔۔
ستر پوشی کا عجیب واقعہ
ستر پوشی کا عجیب واقعہ
حضرت سیدنا شیخ ابو عبدااللہ خیاط رحمتہ اللہ علیہ کے
پاس ایک آتش پرست کپڑے سلواتا اور ہر بار اجرت میں
کھوٹا سکہ دے جاتا۔۔۔۔آپ اس کو لے لیتے۔۔۔۔ایک بار آپ
رحمتہ اللہ علیہ کی غیر موجودگی میں شاگرد نے آتش
پرست سے کھوٹا سکہ نہ لیا۔۔۔جب سیدنا شیخ عبداللہ
خیاط رحمتہ اللہ علیہ واپس تشریف لائے اور ان کو یہ
معلوم ہوا تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے شاگرد سے فرمایا۔۔۔۔تو
نے کھوٹا درہم کیوں نہیں لیا؟کئ سال سے وہ مجھے کھوٹا
سکہ دیتا رہا ہے۔۔۔۔اور میں بھی چپ چاپ لے لیتا ہوں تاکہ
یہ کسی دوسرے مسلمان کو نہ دے آۓ۔۔۔
(احیاء العلوم )
حضرت سیدنا شیخ ابو عبدااللہ خیاط رحمتہ اللہ علیہ کے
پاس ایک آتش پرست کپڑے سلواتا اور ہر بار اجرت میں
کھوٹا سکہ دے جاتا۔۔۔۔آپ اس کو لے لیتے۔۔۔۔ایک بار آپ
رحمتہ اللہ علیہ کی غیر موجودگی میں شاگرد نے آتش
پرست سے کھوٹا سکہ نہ لیا۔۔۔جب سیدنا شیخ عبداللہ
خیاط رحمتہ اللہ علیہ واپس تشریف لائے اور ان کو یہ
معلوم ہوا تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے شاگرد سے فرمایا۔۔۔۔تو
نے کھوٹا درہم کیوں نہیں لیا؟کئ سال سے وہ مجھے کھوٹا
سکہ دیتا رہا ہے۔۔۔۔اور میں بھی چپ چاپ لے لیتا ہوں تاکہ
یہ کسی دوسرے مسلمان کو نہ دے آۓ۔۔۔
(احیاء العلوم )
Thursday, April 5, 2018
Insan ki Muhabat
Insan jis shakhs sy sab sy zyada muhabat
krta hy Allah us ko usi shakhs ky hathon sy
torta hy' Insan ko us tooty hoy bartan ki
trha hona chahye jis main logon ki
muhabat aye aor dosri traf sy bahir nikal
jay.
(Shaikh Abdul Qadir Shah Jeelani )
Allah Ki Naimatain
Shaikh Sadi sy kisi nain poocha hal kaisa
Hy?
Jwab dea" Allah Ki Naimatain kha kha k
daant toot gy hain magar zuban us ki
nashukri sy baaz ni ati."
(Shaikh Sadi)
Wednesday, April 4, 2018
Kamyabi Aor Dost
Kamyabi hoslon sy milti Hy.
Hosly doston sy milty Hain.
Aor dost muqadar sy milty Hain.
Aor muqadar insan khud bnata Hy.
Hazrat Ali (R.A)
Aqalmand Aorat
Jo aorat aqalmand hoti hy wo shohar ki
psand ko apni psand aor us ki napsand ko
apni napsand bna kr shohar k dill per raaj
krti hain.
Sirf Do log muqadar waly hoty Hain
Sirf Do log muqadar waly hoty Hain.
Aik wo jinhain wafadar dost mily.
Dosry wo jinhain maan ki duain Milan.
Hazrat Ali(R.A)
Subscribe to:
Posts (Atom)
Juma Tul Mubarak k Din Ka Darood
اللھم صلی علی سیدنا محمد ن النبی الامی وعلی الہ وسلم تسلیما . جو شخص جمعہ کےدن بعد از نماز عصر اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 80 مرتبہ یہ درود پڑ...
-
بیگم افطاری کے انتظام میں کوئی کمی بیشی نہیں رہنی چاہیے، میں نے آموں کی پیٹی بمشکل نیچے رکھ کر پھولے سانس سے صوفے کی طرف لپکتے ہوئے فاطمہ س...