Sunday, April 8, 2018

صحابی کی قبر سے تلاوت کی آواز

         
                 صحابی کی قبر سے تلاوت کی آواز
قرآنِ مجید

حضرت ابو طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے

ہیں۔۔۔کہ میں اپنی زمین کی دیکھ بھال کیلئے"غابہ"جا رہا

تھا تو راستہ میں رات ہو گئی۔۔۔اسلیۓمیں حضرت عبداللہ

عمرو بن حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر کے پاس ٹھہر

گیا۔۔۔جب کچھ رات گزر گئی تو میں نے ان کی قبر سے

تلاوت کی اتنی بہترین آواز سنی کہ اس سے پہلے کبھی

اتنی اچھی قرائت نہیں سنی تھی۔۔۔۔جب میں مدینہ منورہ

واپس لوٹ کر آیا تو اس کا تذکرہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ

وسلم سے کیا۔۔۔۔تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا..!

کیا اے ابو طلحہ!۔۔۔۔تم کو یہ معلوم نہیں کہ خدا نے ان

شہیدوں کی ارواح کو قبض کر کے زبرجد اور یاقوت کی

قندیلوں میں رکھا ہے۔۔۔اور ان قندیلوں کو جنت میں آویزاں

فرما دیا ہے۔۔۔جب رات ہوتی ہے۔۔۔تو یہ روحیں ان قندیلوں

سے نکال کر ان کے جسموں میں ڈال دی جاتی ہیں۔۔۔اور پھر

صبح کو وہ آپنی جگہوں پر واپس لائی جاتی ہیں۔۔۔

(حجتہ اللّٰہ علی العالمین بحوالہ ابنِ مندہ)

No comments:

Post a Comment

Juma Tul Mubarak k Din Ka Darood

اللھم صلی علی سیدنا محمد ن النبی الامی وعلی الہ وسلم تسلیما . جو شخص جمعہ کےدن بعد از نماز عصر اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 80 مرتبہ یہ درود پڑ...