تین باتوں کی وصیت
ایک دفعہ کا ذکر ہے ۔۔۔کہ حضرت خواجہ بایزید بسطامی اور
رحمۃ اللہ علیہ کے ایک مرید نے سفر کی تیاری کی اور
روانگی کے وقت آپ سے وصیت طلب کی۔۔۔۔آپ نے اسے
فرمایا کہ سفر کے دوران تین باتوں کی طرف دھیان رکھنا۔
ایک۔۔۔۔اوّل یہ کہ اگر تجھکو کسی بداخلاق سے واسطہ
پڑے تو اسکی بداخلاقی کو اپنی خوش اخلاقی سے تبدل کر
دینا۔
دوم۔۔۔یہ کہ اگر کوئی تجھ پر احسان کرے تو پہلے اللہ کا شکر ادا
کرنا پھر اپنے محسن کا کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہی اس کے دل
کو تجھ پر مہربان کیاہے۔۔۔۔
سوم۔۔۔۔ یہ کہ اگر تجھ پر کوئی مصیبت آجائے تو فورن
اپنی عاجزی کا اقرار کرنا۔۔۔۔اور فریاد کرنا کہ میں اس
مصیبت کو برداشت نہیں کرسکتا۔۔۔
No comments:
Post a Comment