Sunday, April 15, 2018

بسم اللہ کی برکت و تاثیر

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     
بسم اللہ کی برکت و تاثیر                           

ایک عورت کا شوہر منافق

 تھااور اس عورت کا یہ حال

 تھا کہ وہ ہر بات خواہ و قول

 ہو یا فعل ۔۔۔ بسم اللہ کہتی

 تھی ۔۔۔۔ اس کے شوہر کو یہ

 عادت ناگوار گزرتی تھی۔۔۔

 اس نے سوچا کہ اسے شرمندہ

 کروں گا ۔۔۔ چنانچہ اس نے

 اپنی بیوی کو ایک تھیلی دی

 اور اس سے کہا کہ اسے

 محفوظ رکھنا۔۔۔ اس عورت

 نے اس تھیلی کو ایک جگہ

 چھپا کررکھ دیا ۔۔۔ شوہر نے

 ایک دن عورت کو غافل پا کر

 وہ تھیلی اور اس میں جو

 کچھ تھا ۔۔۔ لے لیا اور اسے

 کنویں میں پھینک دیا جو ان

 کے گھر میں تھا۔۔۔ اس کے

 بعداس سے وہ تھیلی طلب

 کی جب وہ عورت اس تھیلی

کی جگہ آئ اور بسم اللہ پڑھی

 تو اللہ تعالیٰ نے حضرت

 جبرائیل علیہ السلام کو حکم

 دیا کہ۔۔۔ فورن نیچے جاؤ اور

 یہ تھیلی اسی جگہ جا کے

 رکھ دو اس عورت نے اپنے

 ہاتھ کو اس جگہ رکھا تاکہ

 اس کو لے سکے ۔۔۔ چنانچہ

 اس نے جس طرح اشرفیوں

 کی تھیلی کو رکھا تھا اسی

 طرح اسے اٹھا کے شوہر کے

 حوالے کر دیا۔۔۔ یہ دیکھ کر

 شوہر بہت متعجب ہوا ۔۔۔ اللہ

 تعالیٰ سے توبہ کی اور اس

 کی طرف رجوع کیا۔

(حوالہ نوارد قلیوبی)

No comments:

Post a Comment

Juma Tul Mubarak k Din Ka Darood

اللھم صلی علی سیدنا محمد ن النبی الامی وعلی الہ وسلم تسلیما . جو شخص جمعہ کےدن بعد از نماز عصر اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 80 مرتبہ یہ درود پڑ...