خلیفہ رسول کی احتیاط
خلیفہ رسول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےدور
خلافت کا واقعہ ہے۔۔۔ایک بار آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
اہلیہ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حلوہ پکا کر پیش
کیا۔۔۔ارشاد فرمایا کہاں سے آیا؟۔۔۔عرض کی۔۔۔۔آپ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کی آمدنی سے روزانہ تھوڑے تھوڑے پیسے بچا کر
کچھ رقم جمع کی تھی اسی سے حلوہ تیار کیا ہے۔۔۔فرمایا
۔۔۔اچھااس کا مطلب یہ ہوا ہمیں جو خرچ ملتا ہے۔۔۔اس سے
کم میں بھی گزرا ہو سکتا ہے۔۔۔چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے آئندہ کیلۓ بیت المال سے ملنے والے وظیفے میں اتنی
رقم کم کر دی۔
No comments:
Post a Comment